اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف انصاف نے بلوچستان سے منتخب ہو نے والے رکن قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا ہے، قاسم سوری نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو کوئٹہ این اے 265 سے شکست دی تھی انہوں نے پچیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔
قاسم سور ی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، ایوان کو احسن انداز میں چلائیں گے۔نامزد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بنی گالہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا ہے،قاسم سوری کا تعلق بلوچستان سے ہے، اور یہ پی ٹی کے دیرینہ کارکن ہے،قومی اسمبلی کو احسن انداز سے چلائیں گے،ان کا کہنا تھااپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے، نامزد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ عمران خان نے مجھے ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا ہے،بلوچستان کی نمائندگی سے بلوچستان کا احساس محرومی دورہوگا،عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، ایوان کو احسن انداز میں چلائیں گے۔پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو کوئٹہ این اے 265 سے شکست دی تھی قاسم سوری نے پچیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود اچکزئی نے گیا رہ ہزار چار سو ستاسی ووٹ حاصل کیے۔ تحریک انصاف انصاف نے بلوچستان سے منتخب ہو نے والے رکن قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا ہے، قاسم سوری نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو کوئٹہ این اے 265 سے شکست دی تھی انہوں نے پچیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔قاسم سور ی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، ایوان کو احسن انداز میں چلائیں گے۔