جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکومت بنتے سے پہلے ہی تحریک انصاف میں عہدوں پر پھوٹ پڑ گئی ۔۔ہمیں یہ آدمی اس عہدے پر قبول نہیں، بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے کپتان کے سامنے کس کی مخالفت کر دی؟

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی اطلاعات پر پی ٹی آئی صوبائی قیادت بشمول منتخب ارکان سندھ اسمبلی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے، اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت کے باوجود پی ٹی آئی کے بہت سے مرد و خواتین ارکان اسمبلی کے علاوہ سندھ کے بعض پارٹی رہنما حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اور حلیم عادل شیخ کے سندھ اسمبلی اپوزیشن لیڈر بننے کی صورت میں پارٹی سے راہ جدا کرنے کے لیے سنجیدگی

سے غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق)میں اس وقت تک رہے جب تک یہ دونوں جماعتیں اقتدار میں رہیں اور جونہی (ن)لیگ کی حکومت کا 12 اکتوبر 1999 کو خاتمہ ہوا عادل شیخ برادران مشرف کے کیمپ میں شامل ہوگئے اور پھر سائیکل چلا کر چوہدری شجاعت کے ہمنوا بن گئے۔ جب (ق) لیگ کا ستارہ گردش میں آیا تو یہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ حلیم عادل شیخ پیپلز پارٹی کی 2008 والی حکومت میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی کابینہ میں مشیر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…