عمران خان کی قیادت پر اعتماد، قرضوں میں ڈوبے پاکستان کو بچانے کیلئے قوم متحد ہو گئی، قرضے اتارنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں نے شاندار مثال قائم کر دی

13  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان پر قوم کا اعتماد،قرضوں میں جکڑے پاکستان کو نجات دلانے کیلئے قوم متحد ہو گئی، اوورسیز پاکستانیوں نے مثالی کام شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت غیر ملکی قرضوں کے باعث شدید معاشی مسائل کا شکار ہو چکا ہے اور معاشی اشارئیے تشویشناک صورتحال دکھا رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستانی قوم نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار

کرتے ہوئے عام الیکشن میں ملک کی باگ ڈور ان کے ہاتھ سونپ دی ہے ۔ قوم پر امید ہے کہ عمران خان ملک کو نہ صرف غیر ملکی قرضوں سے نجات دلوائیں گے بلکہ ملکی معیشت کو نیا دوام اور ملک کے اندر نظام میں بہتری لائیں گے۔ ایسے میں عمران خان کا ہاتھ بٹانے کیلئے اوورسیز پاکستانی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں ملکی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے بیرون ممالک عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں مقیم وقار خان اس حوالے سے آگے آگے ہیں اور انہوں نے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کر دی ہے ۔ اس حوالے سے وقار خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ ان کے اکٹھے کئے گئے عطیات ملکی قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں صرف ہونگے۔ دوسری جانب امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے اس سال پاکستان میں موجود اپنے عزیز و اقارب کو بھجوائی جانیوالی رقم جو کہ ڈالرز کی شکل میں ہوتی ہے ماضی کے مقابلے میں زیادہ بھجوانے کی منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے جس سے نہ صرف پاکستان کے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کو دوبارہ اوپر لے جانے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان کی معیشت پر بھی اس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ امریکہ سے آنیوالی ایک شخصیت کا کہنا تھا کہ امریکہ میںپاکستانی ڈاکٹر کیمونٹی اور دیگر پروفیشنلز کی

ایسوسی ایشنز بھی فنڈز اکٹھے کررہی ہیں۔ایک ہزار پاکستانی ڈاکٹرز، جو امریکہ میں رہائش پذیر ہیں فی ڈاکٹر کم از کم رقم مقرر کر کے اکٹھا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اس شخصیت کا کہنا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی عمران خان پر اعتماد کرتے ہیںاور ماضی میں شوکت خانم اسپتال کے لیے دیئے گئے عطیات کا استعمال پوری ایمانداری سے ہوچکا ہے ۔عمران خان کی حکومت سے

مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ ایک مخصوص اکاؤنٹ کھولیں جس میں ہم لوگ ڈالر جمع کروائیں گے جس کی نگرانی متوقع وزیراعظم عمران خان خود کریں اور یہ رقم اسی مقصد کے لئے استعمال ہو۔ امریکہ میں ڈاکٹر کمیونٹی کے سابق عہدیدار اور پی ٹی آئی کے متحرک رکن ڈاکٹر نصراﷲ اس کام کیلئے متحرک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں دنیا کے 216 ویں پاکستانی امیرشخص شاہد خان سے بھی

اس حوالے سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ اسی قسم کی اطلاعات برطانیہ سے بھی موصول ہو رہی ہیں جہاں پاکستانیوں نے ملکی قرضے کا بوجھ کم کرنے کیلئے عطیات جمع کرنے شروع کر دئیے ہیں جبکہ مغربی ممالک جرمنی ، فرانس، سوئٹزر لینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی اس کام میں حصہ ڈالنے کیلئے متحرک ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کی خوشحالی، امن اور ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…