اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، آدھے سے زیادہ نئے چہرے ، قومی سیاست کی قدر آور شخصیات اس پارلیمنٹ میں نظر نہ آسکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نو منتخب اراکین نے قومی اسمبلی سے حلف اٹھا لیا ہے ۔ اس اسمبلی کی خاص بات یہ ہے کہ اس اسمبلی میں آدھے سے زیادہ نئے چہرے سامنے آئے ہیں جبکہ کئی پرانے چہرے اس اسمبلی کا حصہ نہیں ہونگے۔ اس بار بڑی بڑی قدر آور سیاسی شخصیات پارلیمنٹ
میں نظر نہیں آئیں گی، قومی اسمبلی کے اعدادوشمار کے مطابق 272اراکین میں سے 192اراکین ایسے تھے جنہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا یا پھر الیکشن ہار گئے۔ ان شخصیات میں نواز شریف، مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی، اسفندیار ولی، آفتاب شیرپائو، یوسف رضا گیلانی، سراج الحق، جاوید ہاشمی ، چوہدری نثار، خواجہ سعدرفیق، فاروق ستار، غلام بلور، دانیال عزیز اور جہانگیر ترین شامل ہیں جو کہ اس پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہونگے۔