اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت، سنیل گواسکر کی معذرت کے پیچھے اصل وجہ کیا نکلی، بھارتی میڈیا کیا رپورٹنگ کرتا رہا؟ایسی بات سامنے آگئی کہ سب حیران رہ گئے

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سنیل گواسکر کی شرکت کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا اور کہا کہ سنیل کیلئے دوست سے زیادہ دیش اہم ہے، جواب میں بھارتی صحافیوں نے بھی میڈیا کو لتاڑ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے کہاکہ سنیل گواسکر بھارت کو مقدم رکھتے ہیں اس لیے انہوں نے عمران خان کا دعوت نامہ مسترد کردیا ہے۔اس انوکھی منطق کے

جواب میں بھارتی اینکر راجدیپ سردیسائی نے ٹوئٹ کیا کہ سنیل گواسکر نے انہیں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ انگلینڈ میں کمنٹری کر رہے ہوں گے اس لیے تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس بات کا دیش سے کوئی تعلق نہیں۔اسی طرح برکھا دت نے بھی منفی پروپیگنڈے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایسی باتوں پر میڈیا کو شرم آنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پھر تو ساری بھارتی ٹیم غدار ہوئی جس نے عمران خان کے لیے بیٹ سائن کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…