بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے صوبے کی ایسی اسمبلی جہاں تین زبانوں میں حلف اٹھایا گیا،یہ اسمبلی کونسی ہے؟جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، سپیکر آغا سراج درانی نے ارکان سے حلف لیا،حلف کے بعد ارکان اسمبلی رولز کے مطابق اسمبلی رجسٹر پر حروف تہجی کے تحت دستخط کیے،سندھ اسمبلی میں بعض ارکان نے سندھی اور کچھ نے انگریزی میں حلف اٹھایا،سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،

کورٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر حلیم عادل شیخ اور سعید غنی سمیت کئی ارکان کو پیدل اسمبلی آنا پڑا ۔ پیر کو سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، سپیکر آغا سراج درانی نے ارکان سے حلف لیا،سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کورٹ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر شدید ٹریفک جام ہوگیا جس کے بعد کئی ارکان کو پیدل اسمبلی آنا پڑا جس میں حلیم عادل شیخ اور سعید غنی شامل ہیں۔سندھ اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے اور نومنتخب ارکان سے اسپیکر آغا سراج درانی نے حلف لیا جس کے بعد ارکان اسمبلی کے رجسٹر میں حروف تہجی کے تحت دستخط کریں گے۔سندھ اسمبلی میں بعض ارکان نے سندھی اور کچھ نے انگریزی میں حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں سندھ اسمبلی کے 164 نومنتخب ارکان میں پیپلزپارٹی 97 ، تحریک انصاف 30، ایم کیوایم پاکستان 21، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 14 اور تحریک لبیک کے 3 ارکان شامل ہیں۔پیپلزپارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلی، آغا سراج درانی کو سپیکر اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی سپیکر نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن رہنما ئو ں نے کہا پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…