اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو چاہے آپ اچھا جانیں یا برا۔لیکن عمران خان نے پاکستان کی سیاست کے بنیادی اصول بدل کر رکھ دئیے ہیں۔معروف صحافی ایاز امیر کادعویٰ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو ن لیگ کی ڈیمیوکریٹک ڈکٹیر شپ جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اسے کوئی اکھاڑ نہیں سکتا۔لیکن عمران خان نے اس کو توڑ کر رکھ دیا۔
پہلے کہا جاتا تھا کہ عمران خان کے پاس اکثریت نہیں ہو گی انہیں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ مل کر حکومت بنانی پڑے گی۔لیکن سب اندازے غلط ثابت ہو گئے۔ن لیگ نے پنجاب میں اکثریت لی لیکن وہ پنجاب میں حکومت بنانے کی کوشش ہی نہیں کر رہے۔واضح رہے کہ نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔15 اگست کو سپیکر ،ڈپٹی سپیکر جبکہ 17 اگست کو وزیر اعظم کا الیکشن ہو گا۔عمران خان متوقع وزیر اعظم ہیں۔