اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سکھوں کی علیحدگی پسند جماعتیں آج لندن میں بھارت سے علیحدہ ملک کا مطالبہ کرینگی، دنیا بھر سے سکھوں کے سرکردہ رہنما احتجاج کیلئے لندن پہنچ گئے، احتجاج میں بھارت، کینیڈا، پاکستان اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے آئے لوگ شرکت کرینگے، بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کرانے کیلئے تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق سکھوں نے بھارت سے علیحدگی اور اپنے الگ وطن خالصتان کی تحریک کا دوبارہ سے
باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں سکھوں کی علیحدگی پسند جماعتیں آج لندن میں جمع ہو رہی ہیں جہاں وہ بھارت سے علیحدہ ملک کا مطالبہ کرینگی۔ اس سلسلے میں دنیا بھر سے سکھوں کے سرکردہ رہنما احتجاج کیلئے لندن پہنچ چکے ہیں جبکہ احتجاج میں شرکت کیلئے بھارت، کینیڈا، پاکستان اور برطانیہ سمیت دنیا بھر سے لوگ شرکت کرینگے۔ آج 2020میں بھارت سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کرانے کیلئے سکھ علیحدگی پسند جماعتیں باقاعدہ تحریک کا آغاز کرینگی۔