ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب سے لڑائی، کینیڈا کو سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، ا یسا کام ہوگیا کہ کینیڈین شہریوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ساتھ کشیدہ تعلقات، کینیڈا کو زوردار جھٹکالگ گیا، سعودی عرب اور کینیڈا کے تنازعے میں کینیڈا کو عالمی تنہائی کا سامنا ، کسی بھی ملک نے حمایت نہ کی، امریکہ بھی خاموشی سے ایک طرف ہو گیا، برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور

کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی اور تنازعہ کے بعد کینیڈا عالمی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے اور کینیڈا کے حمایت حاصل کرنے کیلئے ہاتھ پائوں ہلانا بے سود رہے ہیں اور کسی بھی ملک نے کینیڈا کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے اور اسی صورتحال میں سب سے خاص بات یہ ہوئی ہے کہ امریکہ بھی کینیڈا کو اکیلا چھوڑتے ہوئے خاموشی سے ایک طرف ہو گیا ہے۔ سعودی عرب کیساتھ سفارتی تنازعے اور کشیدگی پرکینیڈا کی عالمی سفارتی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب کینیڈا کے سابق وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے ساتھ بطور پالیسی ڈائریکٹر کام کرنے والی ریچل کیورن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ’’اس بھری دنیا میں ہمارا کوئی ایک بھی دوست ملک نہیں ہے، جو اس تنازعے میں ہمارے ساتھ کھڑا ہو۔‘‘ گارڈین اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان طویل تعلقات پہلے ہی اس وقت ختم ہو چکے ہیں جب سے ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آئے ہیں جبکہ اب سعودی عرب کیساتھ کشیدگی میں امریکہ نے کینیڈا کا ساتھ نہ دیتے ہوئے خاموشی سے ایک طرف ہونا بہتر سمجھا ہے جبکہ برطانیہ بھی دوغلی پالیسی اپنا چکا ہے ۔ اس حوالے سے کینیڈین سیاستدان اور لبرل پارٹی کے سابق رہنما باب رائی کا کہنا ہے کہ کینیڈا سعودیہ کشیدگی میں ’’برطانوی اور امریکی اپنا اپنا چہرہ چھپا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہمارے تو دونوں ہی دوست ہیں، کینیڈا بھی اور سعودی عرب بھی۔‘‘ باب رائی نے برطانیہ اور امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انسانی حقوق کے معاملے پر حمایت کا شکریہ۔ ہم یقیناًتمہارے اس روئیے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘‘

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…