اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملازمین نے ڈیم فنڈز میں 8کروڑ روپے جمع کروانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹامک انرجی کمیشن کے ملازمین نے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے گئے دیامر بھاشا ڈیم فنڈز میں 8کروڑ روپے جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق اٹاک انرجی کمیشن کے جونیئر ملازمین 2دن کی تنخواہ جبکہ سینئر افسران جن میں ایٹمی سائنسدان بھی شامل ہیں تین دن کی تنخواہ ڈیم فنڈز میں
عطیہ کرینگے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج ، پولیس سمیت مختلف حکومتی محکموں جن میں او جی ڈی سی ایل ، واپڈا اور دیگر ادارے شامل ہیں جبکہ نجی اداروں نے بھی خطیر رقم جمع کروائی ہے جبکہ کئی نامور اور ملک کی امیر ترین شخصیات نے بھی ڈیم فنڈز کیلئے عطیات دئیے ہیں ۔ اس کے علاوہ سکولوں کے بچے اور یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبا و طالبات بھی ڈیم فنڈز میں عطیات جمع کرانے کیلئے اپنی پاکٹ منی سے رقم جوڑ کر جمع کروارہے ہیں۔