اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی 15ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس جاری ہے جس میں نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا اور اب ارکان دستخط کیلئے آرہے ہیں ۔سب سے پہلے سابق صدر آصف زرداری نے دستخط کئے ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی جب باری آئی تو ایوان میں وزیر اعظم عمران خان
کے نعرے لگ گئے ۔اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا گیا اور کوئی نعرے بازی نہیں کی گئی ۔دریں اثناء پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سفید کاٹن کے جوڑے میں ملبوس ہو کر ایوان زریں میں حلف لینے پہنے تو وہاں پر اراکین اسمبلی نے انہیں خوش آمدید کہا جبکہ عمران خان اپنی پرسنیلٹی کی وجہ سے پورے ایوان میں اراکین کے مرکز نگاہ بنے رہے ۔