بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے یوم آزادی پر تاریخ میں پہلی بار ایران میں عوامی سطح پر کیا کام شروع کر دیا گیا کہ جان کر بھارت ، امریکہ اور سعودی عرب کی بھی آنکھیں حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایران سے عوامی سطح پر تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی مبارکباد کا پیغام بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر اور عوام کی جانب سے پاکستان کیلئے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ایرانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے

کہ عوامی سطح پر پاکستان کیلئے مبارکباد کے تہنیتی پیغامات دئیے جا رہے ہیں۔ ایرانی شہر مشہد کی تمام الیکٹرانکس سکرینز پر 10دن تک چوبیس گھنٹے اور ہر تین منٹ کے بعد پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پیغام بھی چلے گا۔ پاکستانی میڈیا نے ایران کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اس طرح کے جذبات کو بڑا سنگ میل قرار دیا ہے۔ ایرانی شہر مشہد کی میٹرو ٹرین جہاں روزانہ ڈھائی لاکھ افراد سفر کرتے ہیں کے سٹیشن پر موجود سکرینز پر بھی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تہنیتی پیغامات چلائے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان سکرینز کی تعداد 242کے قریب ہے اور ہر دو منٹ کے بعد 24گھنٹے مسلسل 15دن تک یہ پیغامات چلائے جائیں گے جبکہ شہر بھر کی سکرینز پر یہ پیغامات مسلسل 10روز ہر تین منٹ کے بعد چوبیس گھنٹے چلائے جاتے رہیں گے۔ پاکستانی نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران میں پاکستان مخالف لابی کیلئے اسے واضح پیغام ہے کہ ایرانی عوام اور ان کے سپریم لیڈر ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں اور ان سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں عام الیکشن میں کامیابی کے بعد عمران خان نے ہمسایہ ممالک سے اچھے اور خوشگوار تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح قرار دیا تھا جبکہ ایرانی سفیر سے ملاقات کے درران نامزد وزیراعظم عمران خان نے ایران کیساتھ پاکستان کےتعلقات کو نئی سمت اور ان کو خوشگوار بنانے کیلئے دلچسپی کا اطہار کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…