بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

میں آج اسمبلی میں اور مجھے باہر رکھنے کے خواہشمند خود کہیں اور ہیں فضل الرحمن نے پہلے کونسی تلوار چلائی ہے جو اب۔۔شیخ رشید احمد نے حلف اٹھانے سے پہلے ہی ایسی بات کہہ دی کہ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میں آج قومی اسمبلی میں اور مجھے باہر رکھنے کے خواہشمند خود کہیں اور ہیں، شیخ رشید کے حلف اٹھانے سے قبل ہی ن لیگ اور فضل الرحمن پر جارحانہ حملے۔ تفصیلات کے مطابق آج پندرویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس جاری ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا جبکہ سپیکر ڈائس پر جا کر دستخط کرنے کا عمل جاری ہے۔ اسمبلی اجلاس میں

حلف اٹھانے کیلئے نو منتخب اراکین اسمبلی پہنچے جبکہ اس موقع پر اراکین نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جب پہنچے تو انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بھی گفتگو کی اور سوالات کے جواب دئیے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں آج قومی اسمبلی میں ہوں اور مجھے باہر رکھنے کے خواہشمند خود کہیں اور ہیں ۔ اس موقع پر شیخ رشید نےایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فضل الرحمن آج لال حویلی آکر جشن دیکھیں ۔ 40سال سے پارلیمانی سیاست کا حصہ رہنے والے فضل الرحمن نے کونسی تلوار چلائی جو اب چلانی تھی۔ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر کہا کہ کابینہ میں شمولیت اور وزارت کی صوابدید عمران خان کی ہے میں اس حوالے سے کوئی خواہش ظاہر نہیں کروں گا۔ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر راولپنڈی کی عوام اور تحریک انصاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ پندرویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج پارلیمنت ہائوس اسلام آباد میں سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہو رہا ہے ۔ اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے۔قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر بلاول اور آصف زرداری بھی موجود ہیں اور دونوں باپ بیٹے کارنر سیٹس پر موجود ہیں۔ آصف زرداری کے ساتھ نوید قمر موجود ہیں جبکہ بلاول اور شہباز ایک ہی قطار میں موجود ہیں لیکن دونوں کے درمیان نفیسہ شاہ

اور رانا تنویر موجود ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اجلاس کے موقع پر موجود ہیں اور انہوں نے سفید شلوار قمیض پہن رکھی ہے ان کے ایک جانب کارنر پر شیریں مزاری جبکہ دوسری جانب شاہ محمود قریشی نشست پر براجمان ہیں۔ عمران خان اس نشست پر بیٹھے ہیں جہاں کبھی نواز شریف بیٹھا کرتے تھے۔پندرویں قومی اسمبلی کا پہلے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق

نے جیسے ہی اردو حروف تہجی کےحساب سے اراکین کو سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس آکر حلف اٹھانے کے بعد دستخط کرنے کیلئے بلایا تو سیکرٹری قومی اسمبلی نے ایسی شخصیت کو سب سے پہلے بلا لیا کہ اسمبلی ہال نعروں سے گونج اٹھا، تالیوں اور ڈیسک بج اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق پندرویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے ،

حلف اٹھانے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اراکین اسمبلی کو اردو حروف تہجی کے حساسب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس آکر حلف اٹھانے کے بعد ستخط کرنے کے آرڈر جاری کئے تو سیکرٹری قومی اسمبلی نے سب سے پہلے آصف زرداری کانام پکارتے ہوئے انہیں دستخط کیلئے سپیکر ڈائس پر بلایا تو اس موقع پر ہال بھرپور تالیوں اور ڈیسک بجانے کی آوازوں سے گونج اٹھا جبکہ جیسے ہی آصف زرداری نے دستخط شروع کئے تو ہال میں موجود پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما نے اس قدر زوردار آواز میں جئے بھٹو کا نعرہ لگایا کہ پورا ہال گونج اٹھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…