اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک )15ویں قومی اسمبلی میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت بہن ، بھائی ممبر منتخب، حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق 15ویں قومی اسمبلی کا اجلاس آج سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا جبکہ اس وقت دستخط کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اراکین سپیکر ڈائس پر جا کر دستخط کرنے کے
مرحلے سے گزر رہے ہیں تاہم آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت بہن اور بھائی ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور آج دونوں بہن بھائیوں نے حلف اٹھا لیا ہے۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ سابق وزیر خارجہ رہنے والی حنا ربانی کھر ہیں جو مخصوص نشست پر ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں جبکہ ان کے بھائی عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اسمبلی کا حصہ بنے ہیں۔