پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

اہم شہرمیں دن دھاڑے جیولرز کی دکانوں پر مسلح ڈاکوو ں کا دھاوا، یکے بعد دیگرے جیولرز کی 6دکانیں لوٹ لیں ،کروڑوں کی لوٹ مار

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

ٹیکسلا ( آئی این پی ) مین بازار ٹیکسلا میں دن دھاڑے جیولرز کی دکانوں پر مسلح ڈاکوو ں کا دھاوا، یکے بعد دیگر جیولرز کی چھ دکانیں لوٹ لیں ، کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کرڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،سیکورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکوں زخمی ،جمیل زرگر کا بیٹا حارث بھی زخمی پی او ایف واہ کینٹ ہسپتال منتقل ،واقعہ پر صراف برداری کا پر زور احتجاج دکانیں بند ، روڈ بلاک کردی،

مسلح ڈاکووں نے آتے ہی بازار میں ہلچل مچادی اور فائرنگ جاری رکھی،جیولرز کی دکانوں کے شیشے توڑ کر زیوارت نکال لئے،پولیس نے فائرنگ کرنے پر متعدد سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا،ڈاکووں کی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس متعدد دکاندار دکانیں چھورڑکر بھاگ گئے،اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی،صراف برادری نے ڈکیتی میں پولیس کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دن تین بجے کے قریب نو مسلح ڈاکو مین بازار ٹیکسلا میں گھس آئے اور آتے ہی فائرنگ شروع کردی اس دوران انھوں نے لوگوں میں خوف وہراس پیدا کر کے جیولرز کی دکانوں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کردیا، اور یکے بعد دیگر جیولرز کی چھ دکانیں لوٹ لیں، جیولرز کے مطابق کئی سو کلو کو سونا لوٹا گیا جسکی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے ، بند لاکروں کو توڑا گیا جبکہ الماریوں کے شیشے توڑ کر اس میں موجود طلائی زیوارت نکالے گئے،عینی شاہدین کے مطابق وہاں موجود سیکورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی جنہیں ڈاکووں نے یرغمال بنا لیا تاہم سیکورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی جو موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ادہر واقعہ کے بعد تاجر برادری میں غم و غصہ کی لہر دور گئی ٹیکسلا شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال کردی گئی ، جبکہ مشتعل تاجر برادی نے روڈ بلاک کر کے اپنا بھرپوراحتجاج ریکارڈ کرایا،

احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صراف برادری کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ وہ سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں ٹیکسلا کی معیشت کا دارومدار صراف برادری پر ہے لیکن ہمیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا،انھوں نے انکشاف کیا کہ ڈکیتی کے دوران پولیس کو متعدد کالیں کیں گئیں مگر پولیس ٹس سے مس نہیں ہوئی اور جب ڈاکو واردات کر کے چلے گئے تو پولیس بھی پہنچ گئی،انکا کہنا تھا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ملی ہوئی ہے،ڈاکووں کو پولیس کی آشیر باد حاصل ہے،آدھے گھنٹے تک پولیس کو فون کرتے رہے مگر پولیس خواب خرگوش کے مزتے لوٹتی رہی،ٹیکسلا شہر میں ہونے والی تمام وارداتوں میں پولیس مکمل طور پر ملوث ہے،ادہر یہ امر قابل زکر ہے کہ جمیل صراف کا جوانسال بیٹا حارث نامی زرگرڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لئے پی او ایف ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا،

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…