پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے قبل ہی اندرون بیرون ملک پاکستان میں واضح تبدیلی ،’’کپتان‘‘ پر کڑا وقت آنے والا ہے لیکن ۔۔۔! بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے قبل ہی اندرون بیرون ملک پاکستان میں واضح تبدیلی محسوس کی جارہی ہے الیکشن جیتنا آسان تھا لیکن 100دن کے اندر اہداف حاصل کرنا مشکل کام ہے عمران خان پر کڑا وقت آنے والا ہے لیکن اگر یوتھ ہمارے شانہ بشانہ رہی تو تمام اہداف حاصل کر لیں گے آنے والے وقت میں پاکستان میں نوجوان بااختیار اور طاقتور ہوں گے

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ عمران خان جیسا لیڈر ہمارے پاس ہے عمران خان کے خلاف اب غیر ملکی عناصر نے سازشیں شروع کر دی عمران خان کسی صورت میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے جب قیادت کرپٹ نہ ہو تو نچلے طبقے میں کرپشن نہایت کم ہو جاتی ہے الیکشن جیتنا اتنا مشکل نہیں تھا جتنا 100 دن میں اپنا ہدف حاصل کرنا ہے ابھی حکومت بنی نہیں لوگ فوری تبدیلی چاہتے ہیں 2018 کا الیکشن خواتین اور نوجوانوں کی وجہ سے انقلابی الیکشن ثابت ہوا ہے اگلے 5 سال نوجوانوں کا وقت ہو گاانہوں نے کہا کہ عوام نے الیکٹیبلز کو قبول نہیں کیا ہم جو الیکٹیبلز لائے وہ بری طرح ہارے عمران خان کی الیکشن میں کامیابی پر چند ممالک کے اخبارات میں تنقید کی گئی عمران خان کی کامیابی کو فوج سے جوڑنے کے کوشش کی گئی اگر فوج کا ہاتھ ہے تو عمران خان مشرف سے زیادہ طاقتور نہیں تھا مشرف کو بھی ایم ایم اے سے ملکر حکومت بنانا پڑی ہماری حکومت مڈل کلاس کو مضبوط کرے گی تنقید کا مقصد پاکستان کو ترقی کے راستے سے روکنا ہے کچھ ممالک پاکستان کو دہشت گردی غربت کے شکنجے میں دیکھنا چاہتے ہیں امریکہ میں اسلام فوبیا ہے مگر لندن میں ایسا نہیں پوری دنیا عمران خان کے خلاف ہے خان پر سخت وقت آنے والا ہے ہمیں نوجوانوں کی طاقت اور مدد چاہئے ہو گی پہلے یوتھ کے لئے لیڈر شپ نہیں تھی اب لیڈر شپ مل گئی ہے جتنی مخالفت ہوگی

ہماری یوتھ اتنی اوپر آئے گی یوتھ کی انوالمنٹ ہر ادارے میں ہوتی ہے، یوتھ کو نیشن بلڈنگ میں خود کو منوانا چاہئے بہت کم ممالک میں نوجوانوں کی اتنی آبادی نہیں ہے جتنی ہمارے ملک میں ہے، اگر اوپر ایماندار انسان بیٹھا ہو تو نیچے کرپشن نہیں ہوگی، ڈاکو کو پکڑا نہ جائے تو وہ ہر رات ڈاکا مارے گا،عمران خان ایسے پلیئر ہیں جو ہر مقبول ہو گادوسرے ملکوں سے پاکستان میں کاروبار کے لئے لوگ رابطے کر رہے ہیں سی پیک اور دوسرے منصوبوں کے لئے لیبر ہماری ہونی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…