سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا،علیم عادل شیخ کو ایم کیو ایم سے بات چیت کیلئے بھیجا گیا تھا، اپوزیشن لیڈر کس جماعت سے ہوگا؟عمران اسماعیل کی بڑی قلابازی ،حیرت انگیزاعلان کردیا اسلام آباد(آئی این پی)نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کا ہی ہوگا،
اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل ہوگیا مگر ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا،کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں میئر کراچی کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ کراچی کی ترقی کیلئے وفاق اپنا حصہ ڈالے گا۔ عمران خان کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو یقینی بنائیں گے۔ گورنر سندھ کی حیثیت سے سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل ہوگیا ہے۔ ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ علیم عادل شیخ کو ایم کیو ایم سے بات چیت کیلئے بھیجا گیا تھا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بطور تحریک انصاف سے ہوگا۔ گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔ کوشش ہوگی کہ حکومت کے اخراجات کم سے کم کریں۔ کراچی 10سال میں بہت پیچھے چلا گیا ہے۔ کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔ گورنر ہاؤس استعمال نہیں کیا جائے گا۔ سندھ گورنر ہوں مگر کراچی تک صرف محدود نہیں رہوں گا ۔ )