ڈیر ہ اسماعیل خان (آئی این پی )ڈیر ہ اسماعیل خان ،نا درا کی کار کر دگی ، ب فارم بنوانے آئے 14 سا لہ لڑکے کا شناختی کارڈ بناڈالا،نوجوان کا کم عمر ہونے کا اصرار، 14 سا ل لڑکے یونس عبا س ولد خدا بخش سکول میں داخلے کیلئے فار م (ب) بنوا نے نا درا آفس پہاڑ پور گیا اسکی تار یخ پیدا ئش 5 مارچ 2004 ہے نادرا عملے نے اسکے فو ٹو بنائے اور اسے چند دن بعد فارم (ب) وصو ل کیلئے آنے کا کہا یونس عباس ساکن کاٹھگڑ ھ تحصیل پہاڑ پور ضلع ڈیر ہ اسماعیل خان فارم ب لینے نادرا آفس گیا تو اسے نادرا کے ڈیلیو ری کلر ک نے نیا شنا ختی کارڈ تھما دیا یونس نے کہا کہ
میری عمر 14 سا ل ہے شنا ختی کارڈ 18 سال والے کا بنتا ہے مجھے فار م ب دیں لیکن ڈیلیو ر ی کلر ک نے ایک نہ سنی اور اسے شنا ختی کارڈ لے جا نے کا کہا شنا ختی کارڈ کیوجہ سے یونس کے والدین پریشا ن ہیں کہ یہ غلط ہے اور اس پر تاریخ پیدائش جو در ج ہے وہ ٹھیک ہے لیکن اس کے حسا ب سے یونس کی عمر 14 سا ل بنتی ہے شنا ختی کارڈ قانو ن کے مطا بق صحیح نہیں عوامی حلقو ں کے مطا بق نا درا نے عام انتخا بات میں بھی اس طر ح کا کر دار ادا کیا ہو گا یونس کے والدین نے نا درا عملے کے خلا ف کارروائی کا اور فار م ب دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔