منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

ایک پارٹی کو جعلی مینڈیٹ دیکر عوام کے اعتماد کو مجروح کیا گیا ہے، کسی قیمت پر قبول نہیں کرینگے، فضل الرحمان کافیصلہ کن جنگ لڑنے کا اعلان

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

سکھر(آئی این پی) جے یو آئی کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی کر کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، اور ایک پارٹی کو جعلی مینڈیٹ دیکر عوام کے اعتماد کو مجروح کیا گیا ہے، جسے کسی قیمت پر قبول نہیں کرینگے، عید کے بعد دھاندلیوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑینگے،

سکھر میں جے یو آئی کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عبدالحق مہر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو ، مفتی سعود افضل ہالیجوی، مولانا عبیداللہ بھٹو سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، جمہوریت دشمنوں کا تعاقب کرینگے اور پوری دنیا کے سامنے ان کو بے نقاب کرینگے، انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے کہ ایک جعلی لیڈر کو جعلی مینڈیٹ کے ذریعے وزیر اعظم بنایا جا رہا ہے، مگر قوم ان کو قبول نہیں کریگی، مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ 14 اگست تحریک آزادی کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے لالہ اللہ کا نظام نافذ کرنے کے عہد کا دن ہے، آج استعماری قوتوں نے ملک کا اسلامی تشخص ختم کرنے کے لیے یلغار کردی ہے، ہم ان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ازسر نو جنگ اور جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں، جعلی مینڈیٹ کے ذریعے نام نہاد تبدیلی اور مغربی تہذیب و ایجنڈے کی تسلط کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کی تبدیلی کا بھانڈا بیچ چوراہے پھٹ چکا ہے انہوں نے جن پر کرپشن اور دہشتگردی کے الزامات لگائے آج اقتدار کے لئے ان سے اتحاد اور مفاہمت کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ حکمراں طاقتوں کی ناکامی کا اعتراف ہے کہ ہم پر کرپشن کے بجائے بغاوت کے مقدمے بنانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، مگر ہم اس سے ڈرنے والے نہیں، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں جرئت ہے تو وہ انتقامی کارروائیوں اور میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈا کرنے کے بجائے سیاسی میدان میں اور دلائل کے سے ان کا مقابلہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…