منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بڑا سرپرائز،تحریک انصاف نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی سے ووٹ مانگ لیے،پیپلزپارٹی کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی سے ووٹ مانگ لیے۔ پی ٹی آئی کے وفد نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت کئی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے، سب کو پارلیمنٹ میں آ کر کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملکی اور قومی مفاد کے لیے قانون سازی کی حمایت کریں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، خورشید شاہ اور ایم کیو ایم کو تقریب حلف برداری میں شرکت کے دعوت نامے پہنچائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اسد قیصر کے حق میں دستبردار ہو جائیں، پارلیمان کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایاز صادق سے بھی اچھی گفتگو ہوئی ہے جس سے تعاون کا ایک نیا راستہ نکلے گا، انتخابات سے متعلق شکایات پر اپوزیشن جو تجاویز دے گی، ہم اسے آگے لیکر چلیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا عمران خان کو عالمی سطح کے لیڈر کے طور پر دیکھ رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت کے دوران کرپشن کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا جو ہماری جماعت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یقین ہے کہ عمران خان عوام کا پیسہ صحیح خرچ کریں گے، اسی لیے عوام نے عمران خان کو کامیاب بھی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اداروں کا ڈھانچہ پروفیشنل اور بھرتیاں اقربا پروری سے بالاتر ہوں گی، ابھی تک گورنرز اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی میرٹ پر نامزد کیے گئے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے اور تقریب حلف برداری میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…