بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تبدیلی آگئی،گورنر ہاؤس کراچی میں اب گورنر سندھ نہیں رہے گا بلکہ وہاں کیا، کیاجائے گا؟ نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میں متحرک گورنر بنوں گا، ایک جگہ نہیں بیٹھوں گا، صوبے کی ترقی کے لئے نیا ٹرینڈ لاؤ ں گا ، عمران خان کراچی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے گورنر ہاؤ س کے اخرجات کم کروں گا۔

یہ بات انہوں نے اپنی گورنر سندھ کے عہدے کے لئے نامزدگی کے بعد کراچی پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ائیر پورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا نام فائنل ہوگیا ہے اور پارٹی مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔لیڈر آف دی اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا۔سندھ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں متحرک گورنر بنوں گا۔ ایک جگہ نہیں بیٹھوں گا، صوبے کی ترقی کے لئے نیا ٹرینڈ لاؤ ں گا ۔ کراچی دس سال میں بہت پیچھے چلا گیا ہے ۔کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ ہم حقیقی تبدیلی لیکرآئیں گے،عمران خان کے پروگرام پرعمل کرینگے ۔ عمران خان کراچی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے۔ گورنر ہاوس تاریخی عمارت ہے۔گورنرہاس کوبلڈوزنہیں کیاجاسکتا،وہاں تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔ گورنر ہاؤ س کے اخرجات کم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم بتائیں گے کہ عمران خان کا پروگرام کیسے عملدرآمد ہوتا ہے۔گورنر ہاو س کو پبلک کے لئے کھلواؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو اپنے ہمراہ ساتھ لے کر چلیں گے۔تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ہماری کوشش ہوگی ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی بھی ہمارا ساتھ دے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…