لاہور(این این آئی) تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی پولیس اسٹیشنز میں شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت پولیس اسٹیشنز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے،
عمران خان حلف اٹھانے کے فوری بعد تھانوں میں شہریوں پر ہونے والے تشدد کو بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی ہونی چاہیے، یہ غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے، اس سے زیادہ تر غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں، تحریک انصاف تھانوں میں شہریوں پر ہر طرح کا تشدد ختم کرے گی اور صحیح سمت میں تمام اقدمات اٹھائے گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع تحریک انصاف کے مطابق کپتان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری چینل کو صرف حکومتی کوریج تک محدود نہیں رکھا جائے گا، بلکہ پی ٹی وی کو معلومات، تفریح اور غیر جانبداری کے ایجنڈے پر گامزن کیاجائے گا۔اس کے علاوہ پی ٹی وی میں اصلاحات کے لئے تمام ضر وری تبدیلیاں لائی جائیں گی اور ریڈیو پاکستان پر بھی عوام کا اعتماد بحال کیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی پولیس اسٹیشنز میں شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت پولیس اسٹیشنز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے، عمران خان حلف اٹھانے کے فوری بعد تھانوں میں شہریوں پر ہونے والے تشدد کو بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں