اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوا۔ مفتی منیب الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا یکم ذی الحج بروز پیر 13 اگست کو ہو گی ، اس طرح عیدالاضحی 22 اگست بروز بدھ کو ہو گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش گزشتہ رات 2 بج کر 59 منٹ پر ہو چکی ہے
اور غروب آفتاب کے وقت تک چاند کی عمر 28 گھنٹے 28 منٹ ہو گی، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا چاند غروب آفتاب کے بعد 56 منٹ تک نظر آسکے گا۔اس وجہ سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے زیادہ تر شہروں میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ اس طرح محکمہ موسمیات کی پیشگوئی بھی سچ ثابت ہوئی اور ذی الحج کا چاند نظر آ گیا جس کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا۔