جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

 چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی سے جہانگیر ترین کی ملاقات، سپیکر، پنجاب میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی اور چودھری ظہیرالدین نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں نومنتخب ایم این اے طارق بشیر چیمہ، میاں عمران مسعود اور سلیم بریار بھی موجود تھے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخابات اور آئندہ درپیش چیلنجز پر بات چیت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میں یہاں چودھری صاحبان کی مرکز اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حمایت پر شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب میں بہترین حکومت اور مثالی کام کئے، شہبازشریف نے 10 سال میں صوبے کا برا حال کر دیا تھا، اب ہم نے تمام منصوبوں اور شعبوں میں بہتری لانی ہے، شہبازشریف نے حکومت کے علاوہ 56 کمپنیاں بنائیں جن کے کیس آج نیب میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پرویزالٰہی کے نام کی تختی والے منصوبوں کو بند کیا جبکہ 2002ء سے 2007ء تک جو کام پرویزالٰہی نے کیے آج تک نہیں ہوئے، پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لائیں گے اور ہر ادارے کا آڈٹ کروائیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے کہا کہ ملاقات میں آئندہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باالخصوص لوکل باڈیز کے حوالے سے بات چیت ہوئی کہ نیا بلدیاتی نظام متعاروف کروایا جائے گا۔ جہانگیر ترین، طارق بشیر چیمہ اور ہم خود 1983ء سے بلدیاتی نظام سے منسلک ہیں، شہبازشریف نے لوکل باڈیز سسٹم کو بری طرح تباہ کر دیا ہے ہم نئے نظام کے تحت اختیارات اور فنڈز کی تقسیم نچلی سطح پر لائیں گے۔ شہبازشریف نے صوبے میں شیخ چلی جلسے منصوبے بنائے اور کام کئے اور مالی طور پر صوبہ کو برباد کر دیا، ہسپتالوں،

ایجوکیشن ہر سطح پر تباہی مچائی، ہماری نیت، سوچ اور ارادے ٹھیک ہیں، حالات اب بہتر ہوں گے، سپیکر شپ حاصل ہونے کے بعد میرا ٹارگٹ صوبے، ملک اور عام آدمی کے مفاد کیلئے کام کرنا ہو گا، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا، پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا کام 75 فیصد مکمل ہو چکا تھا اسے مکمل کریں گے، شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن میں 14 بیگناہ افراد کا خون کیا، ان کو وہیں جانا چاہئے جہاں کے یہ مستحق ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…