جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

 5 ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قا نونی قر اردیدیا، کسی قسم کی تشہیر پر پابندی عائد ،عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایات جاری،سرمایہ کاروں کی بڑی رقم داؤ پر لگ گئی

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( آر ڈ ی اے) نے سفاری گرین فارم ہاؤسنگ سکیم اڈیالہ روڈ، محمود ٹاؤن دھمیال روڈ ، ٹی اینڈ ٹی ایکسٹینشن ڈیفنس روڈ، کوہسارایکسٹینشن، ٹیکسلا روڈ، المعراج گارڈن ، چکری روڈ راولپنڈی پرمشتمل 5 ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قا نونی قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے

اور آئیسکو،سوئی گیس اور ٹیلی فون کے محکمون کو بھی پابند کیا ہے کہ غیر قانونی قرار دی گئی سکیمون میں کسی قسم کے کنکشن اور سروسز فراہم نہ کریں اس ضمن میں آر ڈی اے نے پنجاب پرائیویٹ ہا ؤ سنگ سکیم و لینڈ سب ڈویژ ن رولز 2010 کے تحت سوسائٹی مالکان و انتظامیہ کونو ٹس جا ری کر دیئے ہیں ڈائریکٹر میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ جمشید آفتاب نے مذکورہ سوسائٹیوں کے مالکان ملک محبوب ، کرنل (ر) خالد محمود خان ، سید عبدالواجد،بریگیڈیر (ر) جواد، ملک فخرالدین اور راجہ حسن دین کو غیر قا نونی تشہیر فور ی طور پر روکنے کا حکم دیا ہے انہو ں نے عوام کوخبردار کیا ہے کہ وہ آر ڈی اے کی جانب سے غیرقا نونی قرار دیئے جانے والی سوسا ئٹیو ں میں سر مایہ کاری سے گریز کریں ورنہ نقصانات کی صورت میں خود ذمہ دار ہوں گے آرڈی اے نے اسلام آباد الیکٹرک سپلا ئی کمپنی(IESCO)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ(SNGPL)، اور پی ٹی سی ایل(PTCL) سے درخواست کی ہے کہ غیر قا نونی ہاؤسنگ سکیموں کو سروسز نہ دیں۔   آر ڈ ی اے نے سفاری گرین فارم ہاؤسنگ سکیم اڈیالہ روڈ، محمود ٹاؤن دھمیال روڈ ، ٹی اینڈ ٹی ایکسٹینشن ڈیفنس روڈ، کوہسارایکسٹینشن، ٹیکسلا روڈ، المعراج گارڈن ، چکری روڈ راولپنڈی پرمشتمل 5 ہاؤسنگ سکیموں کو غیر قا نونی قر ار دیتے ہوئے کسی قسم کی تشہیر پر پابندی عائد کر دی ہے

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…