منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کو ہرا کر ان کے وزیراعلیٰ بننے کے خواب توڑنے والا نوجوان دراصل کون ہے؟ جان کر پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں گے

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ محمود قریشی کو صوبائی اسمبلی کی نشست پر شکست دیکر ان کے وزیراعلیٰ بننے کے خواب چکنا چور کرنے والا نوجوان دراصل کون ہے، حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 217سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور بھاری بھرکم انتخابی امیدوار کو شکست دیکر ان کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواب چکنا چور کرنے

والے نوجوان سلمان نعیم سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق 25سالہ سلمان نعیم ایک کاروباری شخصیت ہیں اور ایک فوڈ فیکٹری کے مالک ہیں جبکہ سیاست میں ان کو لانے والے شاہ محمود قریشی ہی ہیں ۔ سلمان نعیم شاہ محمود قریشی جلسے جلوسوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرتے تھے اور حالیہ انتخابات میں شاہ محمود قریشی نے انہیں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دلوانے کا وعدہ بھی کر رکھا تھا جس کے تحت سلمان نعیم نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیئے لیکن آخری لمحات میں شاہ محمود نے وعدہ خلاف کرتے ہوئے سلمان نعیم کو ٹکٹ دلانے سے انکار کرتے ہوئے حلقہ پی پی 217سے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ۔ سلمان نعیم کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے تھے اور تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے آزاد حیثیت میں ہی شاہ محمود کا انتخابی دنگل میں مقابلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سلمان نعیم کئی سالوں سے حلقے میں متحرک تھے اور کئی فلاحی کاموں میں حصہ لے رہے تھے جن میں غریب لڑکیوں کی شادیاں کروانا اور کئی لوگوں کو ہر سال حج و عمرے پر بھی بھجواتے تھےجبکہ کئی غریب اور مستحق افراد کو علاج معالجے میں بھی معاونت کرتے تھے اور حلقے میں یہی بات ان کی مقبولیت اور جیت کی وجہ بنی۔ سلمان نعیم کی جیت کے بعد تحریک انصاف میں

شاہ محمود کے حامی گروپ کی جانب سے الزام عائد کیاجارہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی صوبائی نشست پر شکست میں جہانگیر ترین اور علیم خان نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کے مخالف امیدوار سلمان نعیم کو مالی معاونت فراہم کی اور ان کے بندے حلقے میں موٹر سائیکلیں اور پیسے بانٹتے رہے، تاہم اس معاملے پر سلمان نعیم کا کہنا ہے کہ ’’جہانگیر ترین نے الیکشن جیتنے

کے بعد مجھ سے رابطہ کیا۔ وہ الیکشن میں میری کیا مدد کر سکتے تھے؟ سیاسی طور پر اس حلقے میں ان کا کوئی اثر و رسوخ نہیں کیونکہ وہ ملتان کے رہائشی نہیں ہیں، اور مالی اعتبار سے مجھے کسی کی مدد کی ضرورت ہی نہیں، میرے پاس بہت پیسہ ہے جس سے میں اپنی انتخابی مہم بخوبی چلا سکتا تھا۔ شاہ محمود قریشی نے فیصلہ ہی غلط کیا۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے تھا کہ اس حلقے میں میری بہت مقبولیت ہے اور وہ مجھ سے جیت نہیں سکیں گے۔ انہیں اس صوبائی نشست پر الیکشن لڑنا ہی نہیں چاہیے تھا۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…