پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران

datetime 8  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ فارن پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے نئے دفاعی معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے

اس کی افادیت پر سوال اٹھا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاہدہ سعودی عرب کو وہ مکمل سکیورٹی ضمانت فراہم نہیں کرسکتا جس کی ریاض کو توقع ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سعودی عرب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ کیا گیا معاہدہ اسے مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ ان کے مطابق سعودی عرب طویل عرصے تک سکیورٹی کے معاملے میں امریکا پر انحصار کرتا رہا، تاہم اس کے باوجود مملکت کو ہر ممکن خطرے سے مکمل تحفظ حاصل نہیں ہوسکا۔

ابراہیم رضائی نے سعودی قیادت پر زور دیا کہ وہ اپنی سکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور مستقبل میں ملکی سلامتی کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار کم کرنے کے اقدامات کرے۔واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کا یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال پہلے ہی کشیدہ ہے۔معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ کسی ایک رکن ملک کے خلاف ہونے والی جارحیت کو تینوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کرنے کا اصول بھی معاہدے میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…