جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ

datetime 8  اگست‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب، خیبر پختون خوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کے دریاں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اچانک سیلاب کا درمیانے درجے کا خطرہ موجود ہے۔بلوچستان کے علاقوں ژوب، شیرانی، موسی خیل اور کوہلو میں اچانک سیلاب کا خدشہ ہے۔بارکھان، لورالائی، دکی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔خیبر پختون خوا کے علاقوں چترال، سوات اور اپر دیر میں سوات اور پنجکوڑہ دریاں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

خیبر، اورکزئی، ہنگو اور کرک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ٹانک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے علاقوں غذر، ہنزہ، نگر اور گلگت کے ندی نالوں میں اچانک سیلاب کا درمیانے درجے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…