جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہسپتال میں رکھنا ہے یا واپس اڈیالہ جیل بھیجنا ہے؟لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کے بارے میں بڑافیصلہ کرلیاگیا

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہاہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا طبی معائنہ کیا اور گزشتہ روز کیے گئے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے مزید ٹیسٹ لیبارٹریز کو بھجوا دیئے گئے ، ان کے اسٹنٹ کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے دل کی ایکو اور ای سی جی بھی کی ہے ٗ ان کے معدے کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے، کیپٹن (ر) صفدر کو شوگر اور معدے کا مرض بھی لاحق ہے اس لئے انہوں نے گھر سے آیا ہوا کھانا بھی نہیں کھایا بلکہ حلق خشک ہونے کے باعث صرف پانی پی رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق جیل میں مسلسل تین روز تک بیمار رہنے سے کیپٹن صفدر کے الیکٹرولائیٹس میں خرابی پیدا ہوگئی ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کارڈیک سنٹر کے وی آئی پی وارڈ میں داخل کیا گیا اور ڈاکٹرز کی جانب انہیں پرہیزی کھانا کھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی۔جیل ذرائع کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا تھا اور وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں، جس کے باعث انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہاہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا طبی معائنہ کیا اور گزشتہ روز کیے گئے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے مزید ٹیسٹ لیبارٹریز کو بھجوا دیئے گئے

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…