اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ، بے ہوشی کی حالت میں لائی گئی لڑکی سے زیادتی ثابت،لڑکی کو زیادتی سے قبل نشہ آور گولیاں دی گئیں،تین دوستوں نے بچاکرہسپتال منتقل کیا، ایک نے زیادتی کا نشانہ بنایا، افسوسناک انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں واقع فارم ہاؤس سے بیہوشی کی حالت میں اسپتال لائی جانیوالی لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے،آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرنیوالی لیڈی ڈاکٹرسامیعہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ لڑکی کو زیادتی سے قبل نشہ آور گولیاں دی گئیں۔

لیڈی ڈاکٹرکے مطابق لڑکی لانڈھی کے علاقے کی رہائشی ہے۔ لڑکی کو بے ہوش ہونے تک کا سب یاد ہے۔ لڑکی کے مطابق اس مشروب پلائی گئی تھی جس کے بعد بیہوشی طاری ہوگئی۔پولیس سرجن ڈاکٹرسلیم کے مطابق کیمیکل ایگزامینیشن کیلئے خون کے نمونے لیے گئے ہیں،رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گا کہ کون سی گولیاں دی گئی ہیں۔اس سے قبل پولیس نے لڑکی کوعباسی شہید اسپتال لانیوالے تین لڑکوں کو حراست میں لے لیاہے۔ایس ایس پی ملیرمنیر شیخ کے مطابق لانڈھی کی رہائشی 16سالہ لڑکی گھر والوں نے ناراض ہو کر اپنے دوست شاہ رخ اور اس کے دوستوں کے ہمراہ گلشن معمار میں واقع فارم ہاؤس پہنچ گئی تھی۔جہاں شاہ رخ کے دوست فیضان نے اس کو نشہ آور کوئی چیز پلادی۔متاثرہ لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کے تینوں دوست معاذ ، شاہ رخ اور احسن نے ایسا کرنے پر فیضان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے بچا کر اسپتال منتقل کیا تاہم فیضان موقع سے فرار ہوگیا۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں واقع فارم ہاؤس سے بیہوشی کی حالت میں اسپتال لائی جانیوالی لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے،آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرنیوالی لیڈی ڈاکٹرسامیعہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…