پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

حسین لوائی کو اسپتال میں رکھے جانے کی سر توڑ کوششیں ،میڈیکل رپورٹ کے مطابق حسین لوائی کو کیا بیماری لاحق ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) منی لانڈرنگ میں ملوث حسین لوائی کو اسپتال میں رکھے جانے کی سر توڑ کوششیں جاری، ملزم حسین لوائی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق حسین لوائی کے دل کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں ۔قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ایک ہی دن میں بنایا گیا میڈیکل بورڈ دوسری بار اچانک تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم حسین لوائی کو جمعرات کے دن دل میں تکلیف کے بعد جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین لوائی کے ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق انہیں کوئی دل کی بیماری نہیں میڈیکل رپورٹ نارمل ہونے کے باعث ایک ہی دن میں بنائے گئے میڈیکل بورڈ کو دوبارہ تبدیل کر دیا گیا حسین لوائی کو اسپتال میں باقاعدہ داخل کرنے کیلیے میڈیکل بورڈ نے کارروائی شروع کردی ہے ۔ میڈیکل بورڈ میں اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر ، ڈاکٹر ندیم رضوی ، ڈاکٹر جاوید سیال اور دیگر شامل ہیں ۔سیاسی دبا ؤکے باعث میڈیکل بورڈ میں چھٹی پر گئے ڈاکٹر جہانگیر شاہ کو بھی شامل کردیا گیا۔ذزرائع نے بتایا ہے کہ حسین لوائی کو سیاسی دباؤ کے تحت اسپتال انتظامیہ نے داخل کرلیا میڈیکل بورڈ میں موجود اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کے بھائی اور ڈاکٹر جاوید سیال سابق وزیر داخلہ سہیل سیال کے بھائی ہیں  منی لانڈرنگ میں ملوث حسین لوائی کو اسپتال میں رکھے جانے کی سر توڑ کوششیں جاری، ملزم حسین لوائی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق حسین لوائی کے دل کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں ۔قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ایک ہی دن میں بنایا گیا میڈیکل بورڈ دوسری بار اچانک تبدیل کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم حسین لوائی کو جمعرات کے دن دل میں تکلیف کے بعد جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…