لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرانے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا،تبدیلی کے نام پر عوام کو جانسا دیا جا رہا ہے۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قرضوں کی مخالفت کرنے والوں نے اسلامی ترقیاتی بینک سے 4ارب ڈالر قرض لینے کی پلائننگ مکمل کرلی ہے،نئے پاکستان کی بنیاد جھوٹ اور دھندلی کی بنیاد پر رکھی جائے گی،دھندلی زدہ مینڈیٹ والی حکومتزیادہ سے زیادہ ایک سال تک چلے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ
سیاسی وفاداریاں تبدیل کروا کر حکومت تو بنائی جا سکتی ہے لیکن تبدیلی نہیں لائی جا سکتی،تحریک انصاف کے لوگ روز حکومت بنانے کیلئے نمبر گیم پوری کرنے کے دعوے کرتے ہیں لیکن ابھی تک نمبر پورے نہیں ہو سکے جبکہ جہانگیرترین کے جہاز کا تیل ختم ہو گیا ہیاسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاج کرنے والوں کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کر دیے کیا یہ نئے پاکستان کی شروعات ہو رہی ہیں حکومت میں آنے سے پہلے ہی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؟۔