اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کو زردار جھٹکا ، پی کے 23کے انتخابات کالعدم قرار، الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 23شانگلہ کے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی یوسفزئی 17ہزار 399ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے پی کے 23شانگلہ کے
انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ اس حلقے میں خواتین کے ووٹ10فیصد سے کم ہونے پر کیا ۔ 7 اگست کو ہونے والی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے اس حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار شوکت علی یوسفزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے آج پی کے 23 شانگلہ میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آئوٹ کم ہونے کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے انتخابات کا کالعدم قرار دینے اور دوبارہ انتخابات کا حکم جاری کیا۔