جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کا ایسا غریب نوجوان جس کے پاس اسلام آباد آنے کیلئے کرائے کے پیسے تک نہیں تھے ، ٹکٹ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر گھر بیٹھ گیا مگر جب اہل علاقہ نے اسے آزاد الیکشن لڑوایا تو اس نے پی ٹی آئی کے کس رہنما کو چت کر دیا، حیران کن کہانی

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی مظہر برلاس اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں کہ میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ تیمور علی بھٹی جھنگ کے دیہی علاقے کارہنے والا ہے ۔ یہ نوجوان پی ٹی آئی سے وابستہ تھا مگر پی ٹی آئی نے اسےٹکٹ نہ دیا۔ یہ نوجوان آزاد کھڑا ہو گیا۔ تیمور علی بھٹی نے مخالف امیدوار کو 13ہزار ووٹوں کے مارجن سے ہرایا جبکہ پی ٹی آئی کا امیدوار

تیسرے نمبر پر آیا۔ اگر تحریک انصاف سے اتنا ہی لاڈ تھاتو پھر تیمور بھٹی کیسے جیت گیا اور پی ٹی آئی کا امیدوار تیسرے نمبر پر کیسے آیا؟ کوٹ ادو کی مثال آپ کے سامنے ہے جہاں سے ایک نوجوان شبیر قریشی نے دس سال سے پی ٹی آئی کا پرچم تھام رکھا تھا مگر پارٹی نے اس نوجوان کو ٹکٹ کے قابل نہ سمجھا اور ٹکٹ سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھرکودے دیا۔ شبیر قریشی معاشی حالت کابہانہ بناکرگھربیٹھ گیا مگر اس کے دوستوں نے نہ بیٹھنے دیا۔ خیر یہ نوجوان آزاد حیثیت میں امیدوار بن گیا۔ الیکشن ہوا توشبیر قریشی نے مصطفیٰ کھر کو شکست دے دی۔ ان مثالوں سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں نے عمران خان کے ٹکٹوں کے غلط فیصلوں کو مسترد کیا لیکن پی ٹی آئی فیس کو مسترد نہیںکیا۔ پی ٹی آئی نے جیتنے کے لئے کسی بڑے لیڈر کو ٹکٹ دیا مگر لوگوں نے اس نوجوان کو آزاد حیثیت میں جتوا دیا جس نے برسوں پی ٹی آئی کے لئے دھکے کھائے تھے۔ایسا جگہ جگہ ہوا۔ ملتان میں جس نوجوان نے شاہ محمود قریشی کو صوبائی نشست پر شکست دی وہ بھی پی ٹی آئی ہی کا تھا۔ اسی طرح فیصل آباد سے اجمل چیمہ اور لیہ سے ڈاکٹر رندھاوا آزاد حیثیت میں جیتے۔واضح رہے کہ عمران خان کے ٹکٹوں کی تقسیم پر فیصلوں کو پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نہایت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور پورے ملک سے کارکن شدید احتجاج کرتے ہوئے بنی گالا میں احتجاج کیلئے جمع ہو گئے تھے جن کو انتہائی کوششوں کے بعد مطمئن کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…