بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، ریحام خان نے کتاب کے بعد عمران خان کے چرائے بلیک بیری کے سکرین شاٹس جاری کرنا شروع کر دئیے، تہلکہ برپا ہو گیا

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان نے عمران خان کے چرائے بلیک بیری میں موجود عمران خان اور کسی لڑکی کیساتھ ملاقات بارے میسج پر کی جانیوالی گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کرنا شروع کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دوسری اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کے سکرین شاٹس شیئر کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔

ریحام خان کی جانب سے عمران خان کی کسی لڑکی کیساتھ ملاقات بارے گفتگو کے میسج کے سکرین شاٹس شیئر کئے گئے ہیں ۔ ریحام خان نے سکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’دیکھئے ، مجھے کیا مل گیا ہے ، کالر آئی ڈی پر چیک کریں کہ 2015ءمیں بنی گالہ میں کون مسیجز کررہاتھا‘۔سکرین شاٹ میں لکھاگیاتھا کہ ’ آپ واپس چلے گئے ہیں، کوئی بات نہیں، مجھے بتائیے گا آپ وہاں کب آئیں گے ، میری خواہش ہے کہ آپ دوبارہ واپس جانے سے قبل اس لڑکی یا عورت سے مل لیں“۔جواباً لکھاگیا کہ ’انشاءاللہ ، اتوار کو واپس آؤں گا“۔دوسری جانب سے پھر ایک میسج آیا کہ’ ’ویسے آج میری سالگرہ ہے “۔ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کالر کی شناخت ظاہر کرنے والی ایپ ٹرو کالر پر اس نمبر کی شناخت مریم نامی خاتون سے ہوتی ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے ریحام خان سے اس ضمن میں مزید معلومات لینے کی کوشش کی تو انہوں نے جواباً لکھا کہ ’’سب کچھ میں کروں، آپ خود دیکھیں کہ اس میں کونسی خاص بات ہے ‘‘۔محمد صالح نامی صارف نے لکھا کہ ’’یہ نمبر متحدہ عرب امارات سے کسی مریم کا ہے ‘‘ جس پر ریحام خان نے ایسا تاثر دیا جیسے انہیں تو کچھ معلوم ہی نہیں اور لکھا کہ ’’ ہم آپ کے ہیں کون ‘‘۔واضح رہے کہ ریحام خان کی جانب سے الیکشن سے قبل اپنے دوسرے سابقہ شوہر اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کے ساتھ گزارے وقت جب وہ ان کی اہلیہ تھیں سے متعلق ایک کتاب لکھی گئی جس میں ریحام خان نے عمران خان پر انتہائی غلیظ اور سنگین الزام عائد کئے ہیں ۔ پاکستانی عوام کی جانب سے ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے کے بعد شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور انہوں نے اس کو مسترد کر دیا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اس کتاب پر کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ کتاب اس قابل نہیں کہ اس پر کسی قسم کا ردعمل دیا جائے ۔ اس میں ریحام خان نے من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…