بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

یورپی یونین نے کپتان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے قبل ہی پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، ایسا اعلان کر دیا کہ جو آج سے پہلے کبھی نہیںکیا گیا تھا

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین نے فنانشل ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے میں پاکستان کی مدد کی یقین دہانی کرا دی، جمہوری استحکام، معاشی خوشحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات یورپی یونین کے سفیرژاں فرانسوا کوتاںنے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں

عمران خان سے خصوصی ملاقات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین نے فنانشل ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے ،جمہوری استحکام، معاشی خوشحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میںبھی میں پاکستان کی مددکرنے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد میں تعینات یورپی یونین کے سفیر کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے دیگر ارکان کی طرح یورپی یونین بھی اس تنظیم کی مکمل رکن ہے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خاتمے اور منی لانڈرنگ خاتمے جیسے اہداف پر یقین رکھنے کیساتھ عملی کاوشوں میں بھی شریک ہے۔ اگر اس نوعیت کے باہمی تعاون پر اتفاق رائے ہو جاتا ہے تو ہمیں اس شراکت کو اس طرح طے کرنا ہو گا کہ پاکستان کی ضروریات بھی پوری ہوتی ہوں۔انہوں نے کہا جمہوریت یورپی یونین کا مضبوط ترین ستون ہے۔ یہ انسانی معاشرے کی ایک ایسی اخلاقی و سیاسی قدر ہے جس کی تمام دنیا میں ترویج کے لیے ہم ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔ یورپی یونین کے مبصر مشن نے 2013 میں 50 سفارشات پیش کی تھیں جن میں سے 35 سفارشات کو انتخابی اصلاحات کے بل 2017 میں شامل کیا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یورپی یونین کے الیکشن مبصر مشن نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں کئی مشاہدات و تاثرات بیان کیے ہیں جن میں قبل از انتخابات دھاندلی، آزادی رائے اور میڈیا پر قدغنوں اور انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں

کو غیر مساوی مواقع جیسے الزامات کا تذکرہ بھی شامل ہے۔ تاہم یہی رپورٹ اس حقیقت کی نشاندہی بھی کرتی ہے کہ انتخابات کے دن انتخابی عمل بڑی حد تک اعلیٰ معیارات کے مطابق، شفاف اور منظم تھا۔ یورپی یونین کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ (جی ایس پی پلس) میں شمولیت کی درخواست کر کے پاکستان نے چار برسوں تک درآمدی محصولات کے بغیر یورپی منڈی تک رسائی حاصل کی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے انسانی حقوق کی ستائیس دستاویزات پرعمل درآمد کا وعدہ بھی کیا ہے۔یہ دو طرفہ تعلق پاکستان کی اندرون ملک سیاست کے نشیب و فراز سے ماورا ہے۔ نئی حکومت کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اس معاہدہ کو جاری رکھنا چاہتی ہے یا نہیں۔ جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس معاہدہ کے سبب پاکستانی معیشت کو خاطرخواہ فائدہ ہوا اور ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں

کہ پاکستان نے اپنی عالمی قانونی ذمہ داریوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی ہے، اگرچہ ابھی مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ ہم باہمی تعاون کے طے شدہ دائرہ کار میں رہتے ہوئے پاکستان سے سزائے موت پر پابندی مذہبی اقلیتوں کے تحفظ جیسے معاملات پر مکالمہ جاری رکھیں گے۔ یہ معاملات ان انسانی قدروں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن کی ترویج کے لیے ہم کوشاں ہیں۔یورپی یونین فطری طور پر ان انتہا پسند سیاسی بیانیوں سے پریشان ہے جنہوں نے پاکستان کا سیاسی ماحول داغ دار کر دیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…