منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ کیوں نامزد کیا ؟ حامد میر اصل حقیقت سامنے لے آئے، اندر کی بات بتا دی

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محمود خان کو ان کی اعلیٰ کارکردگی اور مالاکنڈ ڈویژن میں پی ٹی آئی کے کلین سویپ میں اہم کردار ادا کرنے پر عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کیا ، حامد میر نے محمود خان کی پرویز خٹک گروپ سے وابستگی اور عاطف خان گروپ سے لڑائی کی خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی پرویز خٹک گروپ سے وابستگی اور عاطف خان گروپ سے لڑائی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کیلئے ان کی خدمات اور کام کو دیکھتے ہوئے انہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نامزد کیا ہے۔ اس حوالے سے حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بطورصوبائی وزیر کھیل محمود خان کی کارکردگی کا خود جائزہ لیا جو کہ انتہائی شاندار ہے جبکہ محمود خان کی خیبرپختونخواہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے خدمات بھی بہترین ہیں۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن 2013میں تحریک انصاف کو سوات سے صرف ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ ہاتھ لگی تھی ، قومی اسمبلی کی سیٹ پر مراد سعید اور صوبائی پر محمود خان جیتے تھے بعد میں محمود خان کو پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن کا صدر بنا دیا گیا اور فاٹا انضمام کے بعد باجوڑ کا علاقہ بھی انہیں دیا گیا جہاں انہوں نے کام کیا اور عام انتخابات 2018میں سوات سے نہ صرف تحریک انصاف نے کلین سویپ کیا بلکہ باجوڑ کی بھی دونوں سیٹیں جیتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں سب سے بہترین کارکردگی محمود خان کی رہی ہے اور عام انتخابات میں انکی کارکردگی سب سے اچھی رہی اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے محمود خان کو وزارت اعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے نامزد کیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…