اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی کے بدلے رہا کر سکتا ہے، برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ میں برطانوی پاکستانیوںکےایک بااثر گروپ کے ڈاکٹر عافیہ کے بدلے شکیل آفریدی کی حوالگی کے حوالے سے انتخابی مہم کے دوران عمران خان اور پاکستانی فوج کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق
جعلی انسداد پولیو مہم چلاکر اسامہ بن لادن کو تلاش کرنے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی مدد کی تھی۔ اب ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستان کی جیل میں قید ہے اور امریکہ پاکستان سے بارہا مطالبہ کر چکا ہے کہ شکیل آفریدی کو اس کے حوالے کیا جائے۔تاہم اب برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران برطانوی پاکستانیوں کا ایک بااثر گروپ عمران خان اور پاکستانی فوج کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرکے بدلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروایا جائے اور ملک واپس لایا جائے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن نذیر احمد اس سلسلے میں جلد پاکستان کا دورہ بھی کرنے جا رہے ہیں جس میں وہ فوجی قیادت کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو کریں گے۔لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ ”امریکی ڈاکٹر آفریدی کی حوالگی کے لیے بہت بے چین ہیں۔ وہ اسے کسی بھی صورت امریکہ لانا چاہتے ہیں، دوسری طرف پاکستانی عوام اس سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی چاہتے ہیں۔ان کے تبادلے کے سلسلے میں ہماری پاکستانی فوجی قیادت کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں بہت مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور شکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ پاکستانی سیاسی قیادت میں اس تبادلے پر متفق ہے۔ یہ تمام پیشرفت حال ہی میں ہوئی ہے اور میں بہت پراعتماد ہوں کہ شکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کو رہائی مل سکتی ہے اور اسے وطن واپس لیجایا جا سکتا ہے۔“