اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 11اگست کی بجائے 14اگست کو وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ واضح کیا ہے کہ 11اگست کو حلف برداری کی تقریب ممکن نہیں امیدوارں کی طرف سے انتخابی اخراجات جمع کروانے کی مہلت 4اگست کو ختم ہوگی۔ کامیاب امیدواروں کو نوٹیفکیشن جاری کرنے میں2دن لگیں گے۔
اس کے بعد آزد حیثیت میں الیکشن لڑنے والوں کو کسی پارٹی میں شمولیت کیلئے 3دن دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن 2دن اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے فیصلے کرے گا یہ تمام مراحل 9اگست کو مکمل ہونگے جس کے بعد اسمبلی کی حلف برداری اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی مراحل مکمل ہونگے الیکشن مراحل مکمل ہونے کے باوجود نومنتخب اسمبلی ارکان 12اگست سے پہلے حلف نہیں اٹھا سکتے اس لیے عمران خان اب 14 اگست کو ہی وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے۔