جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اب صرف یہ مدارس ہی قربانی کی کھالیں اکٹھی کر سکیں گے پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ حکومت عہد حاضر کے مدارس کی تینی خدمات کی معترف ہے، مدارس روزِ اول سے ہی اہل دانش اور طلبا کی علمی، فکری اور روحانی تربیت کے علاوہ ان کے سماجی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالا کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اتحاد تنظیمات مدارس پر پاکستان کے 8رکنی وفد

جس کی قیادت ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کر رہے تھے، سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اراکین وفد میں مولانا فضل الرحیم، مولانا عبدالمالک، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، مولانا غلام محمد سیالوی، مولانا قاضی عبدالرشید اور مولانا زبیر احمد صدیقی کے علاوہ سیکرٹری اوقاف اعجاز احمد، سیکرٹری انڈسٹریز محمد سلی، حسین، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے، ڈی آئی جی آپریشن پنجا سجاد منج اور ڈی آئی جی سکیورٹی سپیشل برانچ عبدالکریم بھی موجود تھے۔ اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن، قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے، فورتھ شیڈول اور علما کی سکیورٹی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ وزیر داخلہ شوکت جاوید نے کہا کہ مدارس کو بطور تعلیمی ادارہ تسلیم کرنے، مدارس کی رجسٹریشن میں حائل رکاوٹوں کو کما حقہ دور کرنے، رجسٹریشن فارم کی مجوزہ تبدیلی اور مدارس کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے سے متعلق طریقہ کار کو سہل بنایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول میں شامل وہ علمائے کرام جن کو لسٹ سے خارج کرنا ممکن ہو ان کو جلد فورتھ شیڈول لسٹ سے نکال دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول سے متعلق امور کی وہ خود نگرانی کرینگے۔ اجلاس میں شوکت جاوید نے پولیس، سی ٹی ڈی ، محکمہ داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کو مدارس کا متفقہ رجسٹریشن فارم ترتیب دینے کا بھی حکم دیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…