بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کے بھارت میں کاروبار کا انکشاف، متعدد کمپنیاں نکل آئیں کس بھارتی کیساتھ ملکر کاروبار کر رہے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے صاحبزادے علی مصطفیٰ ڈار کی بھارت میں کمپنیوں کا انکشاف، العربیہ نیوز کیلئے کالم لکھنے والی صحافی خاتون سبینا صدیقی تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئیں، کاروبار ی دستاویزات ٹویٹر پر شیئر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے صاحبزادے علی مصطفیٰ ڈار کی بھارت میں کمپنیوں کا

انکشاف سامنے آیا ہے اور یہ انکشاف العربیہ نیوز کیلئے کالم لکھنے والی خاتون صحافی سبینا صدیقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں کیا ہے۔ سبینا صدیقی نے سابق پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے بیٹے علی مصطفیٰ ڈار کے بھارت میں کاروبار سے متعلق دستاویزات کا عکس بھی شیئر کیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں سبینا صدیقی نے لکھا ہے کہ ” جیسا باپ ویسا بیٹا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی مصطفیٰ ڈار نےمشترکہ کاروبار کے ذریعے بھارت میں 2 کمپنیاں قائم کر رکھی ہیں، اس کاروبار میں ان کی شراکت دار کمپنی کا نام سوبھا ڈویلپرز ہے“۔اپنے ایک اور پیغام میں خاتون صحافی نے کمپنی کی دستاویزات کا عکس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ” علی ڈار کی کمپنی سروسز اینڈ ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ بھارتی گروپ سوبھا کنٹریکٹنگ ایل ایل سی کی مشترکہ ملکیت ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ علی کے والد اسحاق ڈار ایک بھارتی شخص ناصر احمد محمود کے ساتھ اس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں“۔دوسری کمپنی کی تفصیلات بتاتے ہوئے سبینا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جیوپیٹر اسٹیٹس لمیٹڈ بھی علی مصطفیٰ ڈار اور سوبھا کنٹریکٹنگ ایل ایل سی کی ملکیت ہے، اس کمپنی میں دونوں کے شیئرز کی مالیت آدھی آدھی ہے۔ اس کمپنی میں ایک بھارتی شخص اجے راجیندرن بورڈ ممبر ہے ۔سبینا صدیقی نے کہا کہ علی مصطفیٰ ڈار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دامادہیں اور بظاہر یوں لگتا ہے کہ وہ اپنے دوست ملک بھارت کی طرف کچھ زیادہ ہی میلان رکھتے ہیں۔

 

 

 

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…