جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’خدمت کو ووٹ دو کا جادو چل گیا‘‘ دانش سکول کے طالبعلم نے پنجاب بورڈز کی تاریخ میں میٹرک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر نے کا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے قائم کردہ دانش سکول نے دھوم مچا دی۔گزشتہ روز میٹرک امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں دانش سکول کے ایک طالبعلم نے 1091 نمبرز لے کر اول پوزیشن حاصل کی جس کے بعد دانش سکول کے پوزیشن ہولڈر کا نام سامنے آنے پر مسلم لیگ ن کے سیاسی سلوگن ’’خدمت کو ووٹ دو‘‘ کا جادو چل گیا۔

پنجاب دانش اسکول (بوائز) انڈوس ہائی وے روڈ فضل پور ڈسٹرکٹراجن پور کے طالبعلم وسیم یاسین نے لاہور بورڈ میں 1091 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے پنجاب بورڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔واضح رہے کہ وسیم یاسین کے والد انتقال کر چکے ہیں جبکہ وسیم کا بڑا بھائی اس کی کفالت کرتا ہے۔وسیم یاسین کے بڑے بھائی ندیم نے بتایا کہ ہم چار بہنیں اور 6 بھائی ہیں،میں موٹر مکینک ہوں ۔وسیم 5 ویں کلاس سے پو زیشن ہولڈر ہے۔ دانش سکول کے باعث ہمارا بچہ اس مقام پر پہنچا  ہے۔ادھر لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق رواں سال کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کی جانب سے جمعہ کے روز میٹرک کے پوزیشن ہولڈروں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں وسیم یاسین اور توصیف افضل 1091نمبر لے کر پہلی، محمد ہاشم اور وجیہ اسلم 1090نمبر لے کر دوسری اور حفصہ سلیم 1089نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اب لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018ء کے باقاعدہ اور مکمل نتائج کا بھی اعلان کردیا۔ رواں سال امتحانات میں 2لاکھ 32ہزار 46طلبہ نے شرکت کی تھی۔

جبکہ امتحانات میں کامیاب ہونے والوں کی تعداد1لاکھ 74ہزار 63ہے۔ دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز نے والدین اور اساتذہ کاسرفخرسے بلند کیا ہے،پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات چمکتے ستارے ہیں،ملک کا مستقبل ذہین طلباکی محنت سے وابستہ ہے۔لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج ویب سائٹ پراپ لوڈکردیئے ہیں، طلبا آن لائن رزلٹ جاننے کیلئے http://result.biselahore.com/لنک پر کلک کریں۔یا امیدوار 80029پر اپنا رول نمبرایس ایم ایس کرکے رزلٹ معلوم کریں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…