پشاور(آن لائن) مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہسپتال بھی بنائے،سکولز،کالجز،ڈیمزاورایک بلین ٹری کامنصوبہ بھی تکمیل کوپہنچ گیا مگرگراؤنڈپرنہیں بلکہ فیس صرف بک پر،عمران خان کومارک زکربرگ کاشکریہ اداکرنا چاہئے اگرفیس بک نہ ہوتاتوعمران نیازی کی تبدیلی دوسری جگہ نظرنہ آتی،
مسلم لیگ(ن)کے قائدین محمدنوازشریف اورشہبازشریف کی قیادت پرنہ صرف پاکستانیوں کوفخرہے بلکہ بیرونی ممالک بھی انکی ترقیاتی کاموں،معیشت کی ترقی اور امن اومان کے قیام کیلئے اٹھائے گئے خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے،تحریک انصاف نے توتعلیمی اصلاحات کے نام نہاددعوے کئے مگرقائدشہبازشریف نے دانش سکول قائم کرکے حقیقی تعلیمی اصلاحات کوعملی جامہ پہنایا جس سے غریب اورمستحق افراد کے بچے زیورتعلیم سے آراستہ وہورہے ہیں،عمران خان کی تبدیلی ڈسپوزبل تھی جوصرف فیس بک تک محدودہے، عمران خان نے صرف تبدیلی کانام سناہے ابھی تک دیکھی نہیں ہے تبدیلی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات میں شہبازشریف کی اعزازمیں منعقدکئے گئے ایک عظیم الشان ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے شہبازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام نے نہ صرف قدرتی آفات،زلزلے، سیلاب کی مصیبتیں جھیلیں ہیں بلکہ دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کی خاطراپنے ہی مٹی پرآئی ڈی پیزبن گئے ہیں تاہم اقتدارمیںآنے کے بعدامیدکرتے ہیں کہ ان قربانیوں کومدنظررکھتے ہوئے ملاکنڈڈویژن کے سابقہ آئینی حیثیت کوبرقراررکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 350ڈیمزکاصرف وعدہ کیااوروزیراعلیٰ نے ڈیمزکی بجائے سوئمنگ پول کوترجیح دی جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے11ہزارمیگاواٹ بجلی قومی گرڈسٹیشن میں شامل کردی ہے جسے حقیقی تبدیلی کہاجاتاہے۔