جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان اپنا ووٹ کہاں کاسٹ کرینگے اور نتائج کہاں بیٹھ کرسنیں گے؟تفصیلات جاری کردی گئیں

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ووٹ اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں رجسٹرڈ ہے اور چیئرمین تحریک انصاف اپنا ووٹ اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز ڈھوک جیلانی پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا شماریاتی بلاک کوڈ 501010450 اور سلسلہ نمبر 478 ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اپنا ووٹ کاسٹ کر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کریں گے اور پھر لاہور کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان عام انتخابات کے نتائج زمان پارک لاہور میں سنیں گے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے انتخابی عملے کی تفصیل جاری کر دی ٗملک بھر میں 16 لاکھ کے قریب انتخابی عملہ خدمات سر انجام دے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 71 ہزار فوجی جوان تعینات ہوں گے ٗ ملک بھر میں 4 لاکھ 49 ہزار 465 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر2 فوجی جوان اورباہربھی 2جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو ملک بھرمیں 85 ہزار307 پریزائڈنگ افسران ڈیوٹی دیں گے، 5لاکھ10ہزار356اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران،2لاکھ55ہزار178پولنگ افسران ڈیوٹی دیں گے۔ملک بھرمیں131ڈی آراو مقرر کئے گئے ہیں،قومی اسمبلی کیلئے272 آراوزاور600 آراوزہونگے۔صوبائی اسمبلیوں کیلئے577 ریٹرننگ افسران اور1140آراوزتعینات کردیے گئے جبکہ ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 720 ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…