جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گستاخانہ موادنہ ہٹائے جانے پر بات بڑھ گئی،عدالت نے ٹویٹر کو بندکرنے کا عندیہ دیدیا ، دھماکہ خیز اعلان

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے گستاخانہ مواد نہ ہٹائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو ہی ٹویٹر انتظامیہ کو خط لکھنے کا حکم دیا ہے ۔ جمعہ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ تاحال ٹویٹر سے گستاخانہ مواد نہیں ہٹایا گیا۔اس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2 مئی کو گستاخانہ مواد کیس کا فیصلہ سنایا، ٹویٹر پر اب بھی گستاخانہ مواد کیوں موجود ہے؟ ابھی احکامات دے کر ٹویٹر بند کرا سکتا ہوں، ٹویٹر بند ہوا تو سیاسی لیڈر روئیں گے کہ ہماری الیکشن مہم متاثر ہو گئی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ حکام عدالتی احکامات کی روشنی میں ٹویٹر انتظامیہ کو آج ہی خط لکھیں، آئندہ سماعت تک گستاخانہ مواد ختم نہ ہوا تو پاکستان میں ٹویٹر بلاک کر دیں گے۔عدالت نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری عہدے کے افسر کو عدالتی معاون مقرر کرے اور آئی جی پولیس درخواست گزار سلمان شاہد کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں۔ عدالت نے گستاخانہ مواد عملدرآمد کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے گستاخانہ مواد نہ ہٹائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو ہی ٹویٹر انتظامیہ کو خط لکھنے کا حکم دیا ہے ۔ جمعہ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ تاحال ٹویٹر سے گستاخانہ مواد نہیں ہٹایا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…