بورڈ نے میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ،نجی سکول بازی لے گئے ،تفصیلات جاری

20  جولائی  2018

لاہور( این این آئی) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2018ء کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا ، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزمیٹرک کے نتائج کا باضابطہ اعلان آج بروز ( ہفتہ ) کو کریں گے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ گزشتہ روز چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چوہدری محمد اسماعیل نے سیکرٹری ریحانہ الیاس اور دیگر کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے ناموں کااعلان کیا۔

پنجاب دانش سکول بوائر انڈس ہائی وے روڈ فاضل پورضلع راجن پور کے وسیم یاسین ولد غلام یاسین اور علی پبلک ہائی سکول شاہجہاں روڈ رحمان پور ہ لاہور کے توصیف افضال ولد محمد افضال نے 1091نمبر لیکر مجموعی طور پربورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، دی ایجوکیٹر ہائی سکول سبزہ زار کیمپس ملتان روڈ کے محمد ہاشم فیصل ولد ڈاکٹر فیصل رفیق اور دی ٹرسٹ گرلز ہائی سکول عامر ٹاؤن ہربنس پور ہ کی وجیہہ اسلم ولد محمد اسلم نے 1090نمبر لیکر مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور علامہ اقبال پبلک ہائی سکول فار گرلز رائے ونڈ روڈ قصور کی حفصہ سلیم ولد محمد سلیم 1089نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ سائنس گروپ بوائز میں پنجاب دانش سکول بوائر انڈس ہائی وے روڈ فاضل پورضلع راجن پور کے وسیم یاسین ولد غلام یاسین اورعلی پبلک ہائی سکول شاہجہاں روڈ رحمان پور ہ لاہور کے توصیف افضال ولد محمد افضال نے 1091نمبر لیکر مجموعی طور پربورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ،دی ایجوکیٹر ہائی سکول سبزہ زار کیمپس ملتان روڈ کے محمد ہاشم فیصل ولد ڈاکٹر فیصل رفیق نے 1090نمبر لیکر دوسری پوزیشن ، گورنمنٹ سینٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے حافظ محمد حارث ولد ملک محمد وارث نے 1088نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ طالبات میں دی ٹرسٹ گرلز ہائی سکول عامر ٹاؤن ہربنس پور ہ

کی وجیہہ اسلم ولد محمد اسلم نے 1090نمبر لیکرپہلی اور علامہ اقبال پبلک ہائی سکول فار گرلز رائے ونڈ روڈ قصور کی حفصہ سلیم ولد محمد سلیم نے 1089نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ حراپبلک ہائی سکو ل فار گرلز ہاؤسنگ کالونی ننکانہ صاحب کی عریج ولد محمود احمد اور ڈویژنل پبلک ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کی زہرہ شعیب ولد محمد شعیب احمد نے 1088نمبرلیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔آرٹس گروپ بوائز میں پرائیویٹ امیدوار محمد عظیم اخلاص ولد محمد اخلاص احمد نے 1034 نمبر لیکر پہلی پوزیش حاصل کی ،

پرائیوٹ امیدوار معین الدین ولد محمد اسلم جاوید نے 1026نمبر لیکر دوسری پوزیشن جبکہ رانا گرائمر سکول مون مارکیٹ گلشن راوی کے ابوبکر آصف ولد محمد آصف نے 1016نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آرٹس گروپ طالبات میں فاروقی گرلز ہائی سکول کریم پارک راوی روڈ کی عریشہ ولد حبیب احمد نے 1059نمبر لیکر پہلی پوزیشن ، پنجاب گرلز ہائی سکول ٹاؤن شپ کی عائشہ مریم ولدمحمد عامر نے 1054نمبر لیکر دوسری جبکہ فاروقی گرلز ہائی سکول کریم پارک راوی روڈ کی صحیبۃولد عبدالغفار بٹ نے 1045نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

بورڈز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات اور تعریفی اسناد دینے کی تقریب آج بروز ( ہفتہ ) کو منعقد ہوگی ۔ علاوہ ازیں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک امتحانات سال 2018کے نتائج کا باضابطہ اعلان آج بروز ( ہفتہ ) کو کریں گے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ طلبہ موبائل فون کے ذریعے بذریعہ ٹیکسٹ بھی نتائج معلوم کر سکیں گے جس کے لئے طلبہ اپنا رول نمبر لکھ کر بورڈ کوڈ پر بھیجیں گے ۔گوجرانوالہ بورڈ کا کوڈ800299،راولپنڈی800296،لاہور80029،فیصل آباد800240،بہاولپور800298،سرگودھا بورڈ800290،ڈیرہ غازی خان800295،ساہیوال800292اور ملتان بورڈ کا کوڈ800293ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…