لاہور ( این این آئی) صوبائی دارلحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،کرنٹ لگنے سے 52سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ لیسکو کے 20سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا
کم بارش کے باوجود متعدد نشیبی علاقے زیرآب آگئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مختلف شاہراؤں پر ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہی ۔ برانتھ روڈ پر کرنٹ لگنے سے 52 سالہ خاتون جھلس کر ہلاک ہو گئی ۔نا معلوم خاتون نولکھا کے قریب مانگ رہی تھی کہ فٹ پاتھ پر لگے کھمبے کو ہاتھ چھو گیا جس کے باعث وہ موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔خاتون کی شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع کروا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مقامی نظام کی وجہ سے شروع ہوا ہے۔ادھر پولنگ والے دن 25 جولائی کو مختلف شہروں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ایبٹ آباد، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، میانوالی، اٹک، ڈیرہ اسماعیل خان، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں باران رحمت ہوگی۔مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج (ہفتہ ) سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، رواں ہفتے میں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں، بلوچستان کے متعدد شہروں میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،کرنٹ لگنے سے 52سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ لیسکو کے 20سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی ۔