ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

الیکشن شفاف نہ ہوئے تو کیا ہوگا؟لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال (این این آئی) چیئرمین دفاعی پیدوار سینیٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ نگران حکومتوں اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرے ، اب اگر شفافیت کے بارے میں انگلیاں اٹھ رہی ہیں تو ضرورت ہے کہ تمام ادارے شفاف انتخابات کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

چکوال پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اصلی طاقت صرف اور صرف عوامی پذیرائی ہی ہوتی ہے جس کے حصول کا واحد طریقہ وہ کار کارکردگی ہے جس سے عام آدمی مستفید ہو سکے۔ اداروں کے کندھوں کے متلاشی نام نہاد سیاسی قائدین ماضی کے ان تجربات کو بھول جاتے ہیں کہ اس طرح سے اقتدار کے حصول کے بعد سیاسی جماعتیں نہ صرف اپنی حکومتی ساکھ کھو بیٹھتی ہیں بلکہ اپنی بصیرت سے ہٹ کر اس منشور پر چلنے پہ مجبور ہو جاتی ہیں جو ان کو دیا جاتا ہے اس طرح وہ ملک کے نہایت اہم اور پاکیزہ اداروں کو متنازع بنا کر اور ان کی ساکھ کو داغدار کرنے کی مضموم کوشش میں ملک کی سلامتی کو شدید خطرات سے لا حق کر دیتی ہیں اس لیے سب جماعتوں سے استدعا ہے کہ اگر آئین کی پاسداری اور جمہوریت کی مضبوطی پاکستان کی بقا کی ضامن ہے تو پھر ان اصولوں کو اپنی محدود سیاسی سوچ اور ہوس اقتدار کی بھینٹ نہ چڑھائیں مسلم لیگ ن بغیر شک کے پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے جس نے ماضی میں ہر پارٹی کے مینڈیٹ کو کھلے دل سے قبول کیا اور آئندہ بھی کرینگے ہم سیاسی مخاصمت کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے کے خلاف ہیں شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن صرف چکوال میں نہیں بلکہ پورے پنجاب میں مضبوط ہے اور جو جماعت پنجاب میں نا قابل شکست ہے وہ مرکز میں بھی ناقابل شکست ہے ۔ جنرل عبدالقیوم نے مزید کہا کہ افواج پاکستان ملک کا اثاثہ ہیں اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے اور اس حوالے سے افواج پاکستان پر بھی یہ بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف انتخابات کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…