اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جگہ کو سب جیل قرار دینا حکومت کا حق ہے اور وہ کسی بھی جگہ کو سب جیل قرار دے سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں ممانعت نہیں کہ مریم نواز کو کہیں اور منتقل نہیں کیا جا سکتا ۔ نگران وزیر نے مزید کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد
اس پر عملدآمد کروانا حکومت کا کام ہوتا ہے ۔وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بدھ کو کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فاٹا سمیت سیکیورٹی اور امن و مان کی بہتر صورت کو یقینی بنایا جائے کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے لیکن وہاں مریم نوا زکا سہالہ ریسٹ ہائوس میں منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا ، انہوں نے واضح کیا ہے کہ مجھے نہیں علم کہ سہالہ کو سب جیل کس نے قرار دیا اور مریم نواز کو وہاں شفٹ کیا جارہا ہے یا کر دیا گیا ہے ۔