عابد باکسر کے بعد رانا ثنا اللہ کےفرنٹ مین تھانیدار کی بھی انٹری! رانا ثنا اللہ پر اس انسپکٹر سے کتنے قتل کروانے کا الزام ہے؟دھماکہ خیز خبر نے ہلچل مچا دی

20  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کے مبینہ ساتھی عابد باکسر کے بعد رانا ثنا اللہ کے مبینہ فرنٹ مین تھانیدار کی منظر نامے میں انٹری، ملک سے فرار رانا فرخ وحید کے خلاف گھیرا تنگ ، پاکستان واپس لانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے مبینہ ساتھی سابق انسپکٹر عابد باکسر کے بعد رانا ثنا اللہ کے مبینہ فرنٹ مین تھانیدار رانا فرخ وحید کی منظرنامہ میں انٹری ہو ئی ہے

اور رانا فرخ وحید کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اسے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کر لئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا فرخ وحید مبینہ طور پر رانا ثنا اللہ کا فرنٹ مین ہے اور اس کی فیصل آباد شہر کے مختلف تھانوں میں رانا ثناء اللہ کے کہنے پر ہی تعیناتی ہوتی رہی، تھانے میں تعیناتی کسی خاص ٹارگٹ کے ساتھ ہوتی تھی۔رانا فرخ وحید شہر میں جعلی مقابلوں کے لیے مشہور تھے۔رانا فرخ پر فیصل آباد میں 2 بھائیوں سمیت 22 افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کرنے کا الزام عائد ہے۔رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے سب انسپکٹر فرخ وحید نے پچھلے دو سال میں 26 قریب لوگوں کو قتل کیا۔اور ان تمام لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیا گیا۔رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہےکہ قتل ہونے والے ان افراد کی سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سے کسی نہ کسی طریقے سے دشمنی تھی۔ اس حوالے سے انکشافات ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شیر علی کی طرف سے سامنے آچکے ہیں۔چوہدری شیر علی جو کہ سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کے والد ہیں کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے تھانیدار فرخ وحید کےذریعے مخالفین کو قتل کروایا۔ یہ تمام قتل کرنے کے بعد فرخ وحید بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور کہا جا رہا ہے کہ آج کل فرخ وحید انگلینڈ میں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…